لیمو گوٹھ میں نالے پر بڑے پیمانے کیا جانے والا انسداد تجاوزات تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

Encroachments

Encroachments

کراچی : ڈپٹی کمشنر ایسٹ/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمدعلی شاہ اور میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کی ہدایت پر لیمو گوٹھ میں نالوں پر قائم ناجائز تعمیرات کیخلاف آپریشن تیزی سے حتمی مراحل میں داخل ہو رہا ہے اب تک ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل کی زیر نگرانی آٹھ آپریشنز کے دوران تقریبا ساٹھ فیصد کام کو مکمل کر لیا گیا ہے سپریٹینڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سید اظہر حسین شاہ وایگزیکٹیو انجنئیر اقبال ملاح کی زیر نگرانی یوسی 31 سمیت دیگر جگہوں پر سڑکوں کی درستگی کے کام سر انجام دئیے جارہے ہیں انچارج سینی ٹیشن راؤشمشاد کی زیر نگرانی ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں نائیٹ سوئپنگ اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ سر انجام دیا جارہا ہے۔

شاہراہوں کی سینٹرل آئی لینڈ اور گرین بیلٹس کو درست کرنے کے حوالے سے ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس کی زیر نگرانی امور کی سر انجام دہی کو یقینی بنایا جارہا ہے بلدیہ شرقی کے اعلی حکام کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ جاوید کلوڑ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے پیش نظر غیر قانونی اشتہاری مواد ہٹانے کا کام سر انجام دیا جارہا ہے اس سلسلے میں موصولہ شکایات پر بھی کارواء عمل میں لائی جا رہی ہے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کا بلدیاتی خدمات کے حوالے سے کہنا ہے کہ ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات کا سفر جاری ہے اس سلسلے میں ہر روز امور کی انجام دہی سے بلدیاتی معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں ساتھ ہی کسی بھی بلدیاتی خدمات کے حوالے سے موصولہ شکایات کے ازالے کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔