تجاوزات کا خاتمہ مستقل بنیادوں پر صفائی و ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔ عمران اسلم

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ ضلع میں صحت مند ماحول کے قیام کے لئے جاری انتظامات کو مزید تیز کیا جائے کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ کی بنیادوں پر منتقلی اور گلیوں محلوں میں سوئپنگ کے نظام کو بہتر بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی حدود میں ملیر کورٹ کے اطراف صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے شاہ فیصل زون کے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ ملیر کورٹ کے اطراف آمد و رفت کی جگہوں سے تجاوزات کافی الفور خاتمہ کیا جائے اور مستقل بنیادوں پر صفائی وستھرائی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے محکمہ پارکس سے کہاکہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے ساتھ سرسبز ماحول کا قیام بھی یقینی بنا یا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرے ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا۔

Imran Aslam

Imran Aslam