تجاوزات کی بھر مار، ٹریفک کا نظام درہم برہم، ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
Posted on February 10, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: سروس روڈ مصطفی آباد پر تجاوزات کی بھر مار، ٹریفک کا نظام درہم برہم، ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سروس روڈ مصطفی آباد پر تجاوزات کی بھر مار کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے، ٹریفک جام رہنا معلوم بن گیا ہے۔
پھل اور سبزی فروش ایک دسرے سے آگے نکلنے کے چکر میں سروس روڈ پر دن بدن اپنا قبضہ وسیع کرتے نظر آتے ہیں جبکہ ٹائون کمیٹی مصطفی آباد کا عملہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنی کی بجائے منتھلیاں وصول کرنے میں مصروف نظر آتا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور سے تجاوازت کے خلاف سخت آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com