کراچی :لعل شہباز قلند کے نام ایک خصوصی شام

Lal Shahbaz Qalandar

Lal Shahbaz Qalandar

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے صوفی بزرگ لعل شہباز قلند کے نام ایک خصوصی شام کا اہتمام کیا گیا۔ کراچی میں جرمن قونصلیٹ کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی۔ صوفیوں کی سر زمین کہلائی جانے والی وادی سندھ کے بزرگوں میں سہون شریف کے لعل شہباز قلندر کا نام بہت نمایاں ہے جن سے اظہار عقید ت کے لئے اس شام کا آغاز انکی اہمیت کا احاطہ کرتی ماہرین کی گفتگو سے کیا گیا۔

ان کے مزار شریف، درگاہ اور عرس سے وابستہ مختلف پہلووں کی ثقافتی حیثیت کو اجاگر کرنے کے بعد لعل شہباز سے عقیدت کے اظہار کے لئے محفل سماں اور دھمال سے سماں باندھا گیا۔ قلندر کے کرشمے کے عنوان سے جرمن قونصلیٹ اور آکسفر ڈیونیورسیٹی پریس کی اس مشترکہ کاوش کا اختتام گلوکار طفیل خان سنجرانی کی پرفارمنس سے ہوا۔ صوفیانہ کلام کے ذریعے لعل شہباز قلندر کو خراج عقیدت پیش کرنے اس محفل میں حاضرین کی بڑی تعداد شامل ہوئی۔