گجرات (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ پیسا ختم ہو گیا۔ دھرنے میں لوگوں نے آنا چھوڑ دیا تو اکیلے بیٹھوں گا ۔تمبو میں رہوں گا مگر دھرنے سے نہیں جاؤں گا۔ میاں صاحب کون ہوتے ہیں ہمارے استعفے نامنظور کرنے والے، تحریک انصاف کا جو رکن پارلیمنٹ میں گیا۔
اس کی رکنیت ختم کر دیں گے۔ گجرات کے ظہور الہی اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ نواز شریف کے استعفے کے بغیر دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔ جو لوگ دھرنے کو لندن پلان کہہ رہے تھے۔
وہ سب سامنے آگیا ہے۔ پلان ہوتا تو چوتھے دن لوگ دھرنے میں نہ آتے، مجھے معلوم تھا لوگ ظلم کے خلاف نکلیں گے،جو یہ سمجھتے ہیں میں دھرنا چھوڑدونگا وہ مجھے نہیں جانتے، پاکستانی قوم جانتی ہے میں آخری گیند تک مقابلہ کرتا تھا۔
اگر ایسا وقت آگیا جب لوگ تھک گئے، پیسا نہ ہوگیا تو تمبو میں اکیلے بھی رہوں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان پر خودکش حملے کا افسوس ہے لیکن انہوں نے دھرنے کی خواتین پر جو بات کی تھی اس سے دل دکھا ہے۔