برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی وقت کارروائی کا آغاز کر سکتے ہیں

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں، چند لوگوں کے مطالبے پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ انا کا کوئی مسئلہ نہیں ، آئینی اور قانونی حل نکل سکتا ہے۔ ہماری برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ حکومت کسی بھی وقت کارروائی کا آغاز کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو غیر آئینی طریقے سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔

افراد آتے جاتے رہتے ہیں، ادارے قائم رہنے چاہئیں، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مظاہرین کو خود آگے آنے کی اجازت دی۔دھرنا دینے والے ہمارے بچے اور بچیاں ہیں۔ہم نے ملک میں صبر و تحمل کی نئی روایت قائم کی ہے۔

آئین اور جمہوریت پامال ہوئی تو ملکی بقا خطرے میں پڑ جائے گی۔ہم بھی لاکھوں لوگوں کو جمع کر سکتے ہیں۔