بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری اسامہ علی آرگنائزر یوتھ ونگ تحریک انصاف بھمبر نے سانحہ چارسدہ یونیورسٹی کی پرزور مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بزدل دشمن ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے ہم نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں انشااللہ ملک پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سر حدوں کی حفاظت کرینگے بزدل دشمن ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے۔
ملک خداداد پاکستان کی حفاظر کے لئے اس ملک کا نوجوان اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا نے کیلئے پرازم ہیں انہوںنے کہا کہ ہم باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشت گردوں کے حملے کی پرزور مذمت کر تے ہیں دہشت گرد تعلیم پر حملہ کر کے اس ملک کے نوجوانوں کے حو صلے پست نہیں کر سکتےبزدل دشمن ہما رے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے۔ چوہدری اسامہ علی
ہم واقعہ میں شہید ہو نیوالے اساتذہ ،ملازمین اور طالبعلموں کو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں انشااللہ انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی اور انکا خون رنگ لا ئیگا دہشت گردوں کو عبرتنا ک شکست ہو گی۔