کل جنہیں دشمن تصور کیا آج انہی ممالک سے رابطے میں ہوں: نیتین یاہو کا اعتراف

 Netanyahu

Netanyahu

اسرائیل (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل جن 6 عرب ممالک کو اسرائیل کا دشمن تصور کیا جاتا رہا تھا لیکن اب انہی سے ہم رابطے میں ہیں جنہیں خفیہ رکھا گیا تھا۔

نیتین یا ہو نے اس بات کا اعتراف ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

نیتین یا ہو نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہماری حکومت جن 6 عرب ممالک کو اپنا دشمن تصور کرتی تھی اب انہی سے مذاکرات اور روابط کا سلسلہ جاری ہے جو کہ میں سمجھتاہوں کہ مشرق وسطی میں قیام امن کےلیے ضروری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے وارسا میں امریکہ کی زیر قیادت منعقدہ عرب۔اسرائیل کانفرنس میں نیتین یاہو نے متعدد عرب رہنماوں سے ملاقاتیں کی تھیں حتی اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ سال 26 اکتوبر کو سلطنت اومان کا بھی دورہ کرتےہوئے سلطان قابوس بن سعید سے ملاقات کی تھی ۔