فیصل آباد : پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر راناگلزار احمد نے کہا ہے کہ دشمن کی پیٹھ پروار اور سازش کمزور لوگ کرتے ہیں، پیپلزپارٹی اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی طاقت اورحقیقت ہے۔
شریف برادران ایک طرف شعبدہ بازی اوردوسری طرف اپنے سیاسی مفادات کیلئے کٹھ پتلیوں کواستعمال کرتے ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے زوربازوسے جمہوریت کی جنگ جیتی ہے ۔پیپلزپارٹی جمہورکی بقاء اورمضبوطی جبکہ دستورکی بالادستی کیلئے کوشاں ہے۔
حکمرانوں کا غروراورگھمنڈ ان کاسب سے بڑادشمن ہے۔ کپتان کی پیپلزپارٹی اور جمہوری قوتوں کے درمیان تصادم اوروقت سے پہلے انتخابات کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔پیپلزپارٹی سے زیادہ کسی جمہوری جماعت میںبرداشت اورسیاسی رواداری کامادہ نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت اورہم نے جمہوریت کی بحالی اوربقاء کیلئے گولیاں اورلاٹھیاں تک برداشت کی ہیں ،ہم سے زیادہ جمہوریت کے تسلسل کاکوئی حامی نہیں ہے۔
آمروں کی آغوش میں بیٹھنے والے ہمیں جمہوری اقدارکی پاسداری کادرس نہ دیں پیپلزپارٹی کے پاس زیرک قیادت،منجھی ہوئی ٹیم اورویژن سمیت وہ سب کچھ ہے جوایک عوامی سیاسی پارٹی کی انتخابات میں کامیابی کیلئے ناگزیر ہے ،ہمیں کسی شارٹ کٹ یاچورراستے کی ضرورت نہیں۔سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کسی ادارے یاتخت لاہور کے کسی ہرکارے سے بلیک میل نہیں ہوں گے کیونکہ ہماری قیادت نے اپنے خون سے اس ملک میں جمہوریت کی آبیاری کی ہے۔
ہم آئین اورجمہوری نظام کی حفاظت کیلئے مرنے مارنے کیلئے تیار ہیں۔ناراض لیگ والے اپنے دشمن کیخلاف دوسروں کاکندھا استعمال کرتے ہیں،وہ سازشوں کے باوجودپیپلزپارٹی کوملک وقوم کی خدمت کرنے اوردوبارہ بھاری اکثریت سے اقتدارمیں آنے سے نہیں روک سکتے۔