شاہکوٹ (جیوڈیسک) فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف شہر کی مذہبی اور سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعۃ الدعوۃ اور انجمن حسینیہ شاہکوٹ کے زیر اہتمام نکالی گئی احتجاجی ریلی میں مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت سول سوسائٹی نے شرکت کی، ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم چوک پہنچی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انعام اﷲ بابر، ڈاکٹر ہارون اشفاق، پیر عامر گیلانی، ارشد ساہی اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ یہود و نصاریٰ کیطرف سے گستاخانہ خاکے شائع کر کے عالمی امن تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، عالم اسلام کی بے حسی کیوجہ سے اسلام دشمن قوتیں آئے روز توہین آمیز جسارت کر کے امت مسلمہ کے جذبات کو للکار رہی ہیں ،گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ شرکا ء ریلی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کو مذمت نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔