کراچی (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے دہشت گردی کے ذریعے علاقائی اور بین الاقوامی عوامل اپنے اہداف حاصل کرتے ہیں، جبکہ دشمن کی نظریں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر ہیں۔
کراچی کے نشتر پارک میں پاکستان عوامی تحریک کے تحت میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں میئر کراچی وسیم اختر، ایم کیو ایم ، پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں کے علاوہ مختلف مکاتبہ فکر کے علماء نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ کراچی پورے ملک کو پالتا ہے اور اسی کا گلا کاٹا جارہا ہے انھوں نے کراچی کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ۔
ان کا کہناتھا کہ انتہاہ پسندی ایک نظریہ ہے، دہشت گردی کے ذریعے علاقائی اور بین الاقوامی عوامل اپنے اہداف حاصل کرتے ہیں، دنیا کی نظریں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر ہیں۔
انھوں نے معاشی عوامل کو بھی دہشت گردی کی وجہ قرار دیا، طاہر القادری نے کہاکہ القاعدہ کو استعمال کر کے ٹشو کی طرح پھیک دیا گیا او راب داعش سامنے آئی ہے اوراسے پاکستان میں پھیلایا جارہا ہے۔
طاہر القادری نے کہا کہ نبی کریم نے انسان کا خون کعبہ سے بھی محترم قرار دیا، میاں برادران کو کعبہ کا غلاف چومتے ہوئے ماڈل ٹاؤن میں مارے گئے لوگ کیوں یاد نہیں آتے۔