اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اورماڑہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔
شہریار آفریدی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دشمن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی فورم پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے، بزدل دہشتگردوں نے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے وطن فروشی کا ثبوت دیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو کمین گاہوں سے نکال کر عبرت کا نشان بنائیں گے، آج پھر سیاسی جماعتوں اور اداروں کو دہشتگردی کے خلاف حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔