پشاور (جیوڈیسک) جماعتہ الدعوۃ پاکستان کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ اسلام دشمن فرقہ واریت پھیلا کر مسلمانوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ اسلامی معاشرے میں قتل و غارت عام کرنا اللہ کے دشمنوں کی سازش ہے۔
پشاور کے مدرسہ الاثریہ کی سالانہ تقریب کے مہمان خصوصی جماعۃ الدعوہ پاکستان کے سربراہ حافظ سعید تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن فرقہ واریت پھیلا کرمسلمانوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر حافظ سعید نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارت اور اسرائیل دہشتگردی پھیلا رہے ہیں، کراچی آپریشن کے دوران گرفتار را کے ایجنٹوں کو دنیا کے سامنے لایا جائے۔ جماعۃ الدعوہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ داعش کو پیام بھیجا کہ مسلمانوں کے خلاف نہیں اسرائیل کے خلاف لڑو، لیکن داعش نے جواب دیا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ نہیں کریں گے۔
حافظ سعید نے خطاب میں کہا کہ جو گروہ مسلمانوں کو قتل کرنے کے لئے نوجوانوں کو تیار کرے، مسلم ممالک پر قبضہ کرے، دہشتگردی پھیلائے وہ فتنہ ہیں اس وقت علماء کے اتحاد کی ضرورت ہے جو فرقہ واریت کو ختم کرنے کے لئے متحد ہوں۔