توانائی کا حصول مسلم لیگ ن کی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ قمر سہیل بٹ

گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کے راہنما قمر سہیل بٹ نے کہا ہے کہ توانائی کا حصول مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنے، تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے، روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے توانائی کے بحران پر قابو پانا بے حد ضروری ہے۔

توانائی کی اسی اہمیت کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ وہ یونین کونسل 98/62 میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیرمین کے امیدوار حاجی محمد اعظم مغل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات سے قبل عوام سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا جو وعدہ کیا تھا مرکزی حکومت اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔