توانائی کے شعبے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کی ضرورت ہے اور معاشی ترقی میں بینک سے معاونت حاصل کی جائے گی۔ بینک بھاشا دیامر ڈیم میں پاکستان سے تعاون کرے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر، ورنر، لی پیخ نے اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کے لیے سنجیدہ کوشش کر رہی ہے اور موثر حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔ ملاقات میں بھاشا ڈیم، کی تعمیر کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

گورنر خیبر پختون خوا۔ انجیئنر شوکت اللہ نے بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے زیر گردش قرضوں کا 67 فی صد حصہ ادا کر دیا گیا ہے۔