اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ امریکا نے توانائی کے بحران کے حل کے لئے پاکستان کو تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
توانائی کا بحران حل ہونے سے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
طارق فاطمی نے اپنے دورہ امریکا کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکی انتظامیہ کو موجودہ حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔
امریکا اور پاکستان دونوں تشویشی امور پرایک دوسرے کے نقطہ نظر کو اب بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کو واشنگٹن میں قومی اتفاق رائے کے نتیجے کے طور پر سمجھا جا رہا ہے۔
طارق فاطمی نے کہا کہ امریکی حکام بھارت کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے وزیر اعظم نوازشریف کی مخلصانہ کوششوں پر یقین رکھتے ہیں۔