توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ محمد شاہد مغل

Energy Crisis

Energy Crisis

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ہائیڈل، سولر اور دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 100 میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگا رہی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔

حکومت پنجاب نے 31 ارب روپے کی خطیر رقم سے بیروزگار نوجوانوں کو ”اپنا روزگار سکیم” کے تحت آسان اقساط پر گاڑیاں دے کر باعزت روزگار فراہم کرنے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

اس سکیم سے 50 ہزار خاندان مستفید ہوں گے۔ لاہور میں میٹرو بس سروس کے ذریعے روزانہ پونے دو لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں اور اب تک 10 کروڑ سے زائد افراد میٹروبس سروس کی سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔