لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے چین کی توانائی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔
جس میں توانائی کے منصوبوں اور پنجاب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ روایتی ذرائع کے ساتھ سستے اور متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔ پنجاب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔