نیویارک (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ووٹ کے ذریعے حکومت کی تبدیلی سے دستور کی بالادستی ہوئی، ملک کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا ہے جو کہ آمر کا پیدا کردہ ہے۔ پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ترقی کا دورہ شروع ہونے والا ہے، سول حکومت کو تین سال سے زائد کام نہیں کرنے دیا گیا ہے۔ قوم بجلی سے محروم ہے صنعتیں بند پڑی ہیں، ملک میں غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔
ہمیں پتہ ہے کہ ہم نے گردشی قرضہ کیسے ادا کیا۔ ساٹھ سال میں اتنے قرضے نہیں لیے گئے جتنے گزشتہ پانچ سال میں لیے گئے۔ توانائی بحران، بدعنوانی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ توانائی بحران ختم ہونے سے پوری دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کو حل کرنا آسان کام نہیں۔
پاکستان میں چار مرتبہ ون مین شو ہوا۔ہم نے کسی بھی مرحلے پر جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کی کوشش نہیں کی۔ مثبت جمہوری قدروں کو فروغ دیا۔ انھوں نے کہا کہ کسی ملک میں دخل اندازی کریں گے اور نہ کرنے دیں گے۔ کراچی میں امن کے لیے سیاسی مفادات کو آڑے نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے چودہ سال میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ پاکستان بھارت کو دفاعی بجٹ میں کمی لانا ہو گی، اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کی بندش کا معاملہ اٹھایا۔ اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پاکستان کو دنیا میں باعزت قوم بنائیں گے۔