مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) توانائی کا بحران سابقہ حکمرانوں کی غلطیوں کا نتیجہ ہے جس میں ایک بھی میگاواٹ بجلی کا اضافہ نہیں ہو سکا ہے۔ کالاباغ ڈیم کی تعمیر نہ کر کے جنرل ایوب خان کی سب سے بڑی غلطی ہے، ایک بین الاقوامی ایجنڈا کے تحت نواز شریف کی حکومت کے خلاف سازشیں کی گئیں تاکہ پاکستان کی ترقی کو روکا جاسکے ،آج بھی وہ عناصر دوبارہ سازشیں کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کیلئے خوشحالی کا پیغام لائی ہے چنٹوٹ رجوعہ کی زمین میں بیش بہا قیمتی خزانوں سے قوم کی تقدیر بد لے گی اور غربت وبے روز گا ری کا خا تمہ ہو گا جو پاکستانی قوم کیلئے بہت بڑی خو شخبری ہے۔
وزیر اعظم نو از شر یف اور وزیر ااعلیٰ پنجاب میاں شہباز شر یف کی قیا دت میں زمین میں چھپے ان خز انوں کو استعمال میں لا کر پا کستان کو تر قی یا فتہ اور خو شحال ملک بنائیں گے انہوں نے کہا ہم سب اللہ تعالیٰ کا جینا بھی شکر بجا لا ئی وہ کم ہے کیو نکہ خام لو ہے کی تلا ش کے سا تھ چینوٹ میں تانبا اور سونا بھی ملا ہے انہوں نے کہا کہ پو ری قوم پنجاب کے خزانوں سے مستفید ہو گئی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو درپیش مسائل تیزی سے حل کر رہی ہے اور ہر سطح پر ملک کے مفاد کیلئے کام کر رہے ہیں۔