توانائی بحران، بھارت میں 40 کروڑ افراد بجلی سے ابھی تک محروم

India

India

ممبئی (جیوڈیسک) ورلڈ بینک کے مطابق اس وقت بھارت میں 400 ملین افراد بجلی سے محروم ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے نیوکلیئر توانائی کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔

بھارت میں سپریم کورٹ کی جانب سے کوئلے کی 200 کانوں کے پرمٹ منسوخ کرنے سے توانائی کا بحران مزید بڑھا ہے۔

اس وقت بھارت میں 20 نیوکلیئر پاور پلانٹ کام کر رہے ہیں جو ملک کی دو فیصد ضروریات پوری کرتے ہیں۔ بھارت 2050ء تک اسے 25 فیصد کرنا چاہتا ہے۔ چینی صدر ژی جن پنگ نے بھی بھارت سے نیوکلیئر تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے۔