کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان قطر ایل این جی معاہدے پر حکمران طبقے کی توصیف اور اپوزیشن کی جانب سے اس معاہدے سے قبل پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہ لئے جانے پر تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنماامیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا ہے جمہوریت کا مطلب عوام کی منتخب ایسی پارلیمنٹ ہے جو اتفاق رائے سے قومی معاملات کو ملکی و عوامی مفادات کے تحت چلائے اسلئے ایل این جی معاہدے کیلئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے جانے پر تنقید جمہوری و راست اقدام ہے۔
جبکہ سی این جی سیکٹر کی تباہی سے گھمبیر ہونے والا توانائی بحران ایل این جی معاہدے کا متقاضی بھی تھا اسلئے حکومت کا اس سلسلے میں قطر سے معاہدہ بھی راست اقدام مگر اس کیلئے پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنے کی پالیسی آمرانہ رویہ کا اظہار ہے اسلئے اب اس معاہدے خاندان و دوستوں کے افراد کیلئے مفید بنانے کی بجائے قومی تقاضوں کے مطابق شفاف و مفید بنا نا اور عوام کو اس معاہدے کے ثمرات سے مستفید کرنا ہی حکومتی ترجیح ہونا چاہئے۔