رائیونڈ(جیوڈیسک) رائے ونڈ میں توانائی بحران اورمعاشی صورتحال پرغورکیلئے مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس نواز شریف کی زیر صدارت جاری ہے ۔مسلم لیگ ن کے صدر اور متوقع وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بجٹ اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت اور معاشی ماہرین شامل ہیں۔
اجلاس میں بجلی کے بحران اور اس سے پیدا شدہ صورتحال اور وفاقی کابینہ میں متوقع وزرا کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے یہ بات پہلے ہی واضح کر دی ہے کہ حکومت اپنے اخراجات کم ازکم تیس فیصد تک کم کرے گی جبکہ کابینہ کا حجم بھی چھوٹا رکھا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ہر وفاقی وزیر کو کم از کم دو ڈویژن ملیں گی۔