توانائی بحران کے ذمہ دار ملک و قوم کے دشمن اور غدار ہیں ‘ ایم آر پی

karachi

karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزارت پانی و بجلی کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے سالانہ رپورٹ برائے 2014-15 میں بجلی کی طلب و رسد کے درمیان شارٹ فال کو جعلی قرار دیئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ نیپرا کی رپورٹ میں سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کو دانستہ بند رکھے جانے اور بعض پاور پلانٹس کی مشینری کی بندش کو تین سال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کا انکشاف۔

اس بات کا ثبوت ہے کہ توانائی بحران حکمران طبقے کی ایماءو مفادات کا شاخسانہ اور نجی پاور کمپنیوں سے بجلی کی خرید و فروخت میں حصول کمیشن کا ذریعہ ہے جو یقینا ملک و قوم دشمنی کے مترادف ہے ۔امیر پٹی نے مزید کہا کہ دریائے سندھ پر جناح ہائیڈل پاور پراجیکٹ پر 17ارب کے اخراجات لے بعد منصوبے میں تیکنیکی خرابی اور مقررہ پیداوار سے انتہائی کم پیداوار کی وجہ بھی کمیشن و کرپشن ہے۔

جس پر سپریم کورٹ کو ہی نوٹس لینے کے ضرورت نہیں قوم کیلئے بھی فکر و تفکر کرنا اور اپنے اور اپنی نسلوں کے مستقبل کے دشمنوں کے چہروں کو پہچاننا اور مستقبل میں ووٹ کے ذریعے ان ملک و قوم دشمنوں کا محاسبہ کرنے کا عزم ضروری ہے بصورت دیگر کرپشن و کمیشن کے باوجود حب الوطن کہلانے اور دوسروں کو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والے یہ غداران ملک و قوم ہمارا حال ہی برباد نہیں کرینگے بلکہ ہماری نسلوں کا مستقبل بھی برباد کرنے کے ساتھ ان کی آنے والی نسلوں کو بھی گروی رکھ دینگے!۔