لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی بحران کے حل کو اولین ترجیح بنایا ہوا ہے ، چولستان میں 7500 ایکٹر اراضی پر قائد اعظم سولر پارک قائم کیا جائے گا۔
لاہور میں چینی کمپنی زیڈ ٹی ای سولر چائنا کے وفد سے ملاقات میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران نے معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی پنجاب میں شمسی توانائی سے 500 میگاواٹ توانائی کے حصول کے منصوبے کا جائزہ لے گی۔