لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو توانائی بحران، دہشت گردی اورکرپشن جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے، دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے دوست ممالک سمیت یورپی یونین کا تعاون درکا ہے۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں یورپی یونین کے وفد نے اینا گومز کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 40 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
حکومت دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر پالیسی تشکیل دے رہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب سے سندھ اسمبلی کے 20 رکنی وفد نے بھی ملاقات کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وسائل کے درست استعمال کیساتھ جمہوری اداروں کی کمزوریوں کو بھی دور کرنا ہو گا، قومی اتفاق رائے کے بغیرکالا باغ ڈیم کی تعمیر وحدتِ ملت کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام اکائیوں کے خوشحال ہونے سے ہی ملک خوشحال ہو گا۔