توانائی بحران ختم کرنے کا وعدہ پورا کریں گے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت توانائی بحران میں کمی لانے کا وعدہ ہرصورت پورا کرے گی۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف سے سولر انرجی کی کمپنی نظام گروپ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ۔ ایوان وزیر اعلی میں ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر توانائی چوہدری شیر علی خان، سیکرٹری توانائی عثمان باجوہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران نظام گروپ نے سولر انجرجی کے حوالے سے وزیر اعلی کو بریفنگ دی۔ وزیراعلی نے کہا کہ ملک کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے،سابق حکمرانوں نے پانچ برس ضائع کر کے ملک و قوم کے ساتھ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل، چھوٹے کاشتکاروں کو دینے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔