(جیو ڈیسک)ایم سی بی بینک کے چئیرمین میاں منشا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی کا بحران غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔واشنگٹن کے تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں پاکستان کے معاشی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے نشاط گروپ اور ایم سی بی بینک کے چیئرمین میاں محمد منشا نے کہا کہ پاکستان میں بیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔
مگر صرف دس ہزار میگا واٹ پیدا کئے جا رہے ہیں۔ خسارے میں چلنے والے ادارے ملکی خزانے پر ہر سال پندرہ سو ارب روپے کا بوجھ ڈال رہے ہیں۔ انہیں پرائیویٹائز کرکے اس رقم کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ابوظہبی گروپ پی آئی اے کی نجکاری کی صورت میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔