اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو نیلم جہلم منصوبہ تعطل کا شکار تھا، توانائی منصوبوں کو مکمل کرکے ملک سے اندھیرے دورکریں گے۔
نیلم جہلم ہائیڈل پاور منصوبےکاجائزہ اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت ہوا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزارت پانی وبجلی کے حکام نے منصوبے کے مختلف پہلوئوں پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کو تیز کیا جائے۔ وزیراعظم نے سیکرٹری پانی وبجلی کو منصوبے سے متعلق 15روزبعد پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔