اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم کی زیر صدارت ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے منصبوں کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس کو ایل این جی درآمد کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم نے توانائی منصوبوں سے متعلق قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی اور وازرات پیٹرولیم کو ایل این جی سے متعلق بجلی کے تمام منصوبے بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کا معاملہ جلد حل کر لے گی۔