اسلام آباد (جیوڈیسک) آئندہ وفاقی بجٹ میں ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے تین منصوبوں کیلئے ساٹھ ارب روپے، نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کے لئے 61 ارب اور داسو ہائیڈل منصوبے کیلئے 42 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
توانائی ماہرین کے مطابق بجلی کی پیداوار بڑھانے کے علاوہ ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن بھی ضروری ہے۔ پلاننگ کمیشن حکام کہتے ہیں کہ بجٹ میں توانائی کے منصوبوں کیلئے فنڈز کافی ہیں، سی پیک کے منصوبے اس کے علاوہ ہیں، ان کی بروقت تکمیل سے توانائی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
تربیلا توسیعی منصوبہ چہارم پر 16 ارب، چشمہ نیوکلیئر پراجیکٹ سوئم اور چہارم پر 22 ارب روپے خرچ کرنےکی تجویز ہے۔ پانی و بجلی ڈویژن کے لئے 31 ارب روپے مختص، دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے 32 ارب، چشمہ کول پراجیکٹ کیلئے 22 ارب، گومل زام ڈیم کیلئے 2 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔