توانائی کے شعبے میں قرضوں نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا

Energy

Energy

کراچی (جیوڈیسک) توانائی کے شعبے میں قرضوں نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا ہے، زیرگردش قرضوں کا حجم 286 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ٹرانس میشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی گزشتہ 10 ماہ میں 286 ارب روپے کی مقروض ہوچکی ہے۔

اور اسے یہ ادائیگیاں بجلی گھروں کو کرنی ہیں، حبکو کو این ٹی ڈی سی سے 60 ارب روپے جبکہ کیپکو کو ٹرانس میشن کمپنی سے 59 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ اس کے علاوہ این ٹی ڈی سی حکومتی پاور کمپنیوں کی 78 ارب روپے کی مقروض ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے آتے ہیں 500 ارب روپے سے زائد زیر گردش قرضوں کا خاتمہ کیا تھا لیکن فرنس آئل سے مہنگی بجلی کا حصول اور اس کی چوری پر قابو نہ پانے کے باعث زیرگردش قرضوں نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔