کراچی (جیوڈیسک) زرہ نم توہو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی، ملک میں توانائی بحران اور بے امنی جیسے گھمبیر مسائل کے باوجود گزشتہ گیارہ مہینوں کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 6 فی صد کا اضافہ دیکھا گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2012 تا مئی 2013 کے دوران ملک سے 11 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات ہوئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 6 فی صد زیادہ ہیں۔
اس شعبے میں سب سے بہتر کارکردگی یارن ایکسپورٹ کی رہیں جو 25 فی صد اضافے کے ساتھ 2 ارب 5 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ چین اور دوسرے ممالک کی جانب سے طلب میں اضافے کے باعث بہتر برآمدات ہوئیں ہیں۔ ماہرین کے مطابق ملک میں توانائی اور بے امنی کے مسائل پر کسی حد تک قابو پالیا جائے تو ٹیکسٹائل برآمدات میں کم از کم 1 ارب ڈالر سالانہ کا مزید اضافہ ممکن ہے۔