عروسی ملبوسات کی نمائش آج سے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر عمارہ خان کے ملبوسات کی 2 روزہ نمانش کا آغاز آج سے ہو گا جس میں عروسی ملبوسات کے ساتھ ساتھ بدلتے موسم کی مناسبت سے تیار کیے گئے ملبوسات بھی نمائش میں رکھے جائیں گے۔

عمارہ خان نے اپنے فیشن کیریئر کا آغاز 12 برس قبل کیا، ان کا کہنا ہے کہ انہیں نو عمری سے ہی فیشن سے لگاؤ تھا اور یہی شوق انہیں فیشن انڈسٹری کی طرف لے گیا۔ انہوں نے فیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (فٹ ) نیویارک، امریکا اور پولی موڈا ان فلورنس، اٹلی سے ایوننگ ڈریسز کے حوالے سے اسناد حاصل کیں اور بیک وقت کراچی، لاہور اور دوبئی میں اپنے ملبوسات کو متعارف کرانے میں مصروف ہیں۔ کراچی میں نمائش 28 جنوری تک کلفٹن میں جاری رہے گی۔