انجینئر افتخار چودھری نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی اور نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی کی بھرپور حمایت کا علان کر دیا

Ticket

Ticket

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی اور نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی کی بھرپور حمایت کا علان کر دیا. اس وقت جہاں پی ٹی آءی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ہر ٹکٹ نہ ملنے والا امیدوار چیخ چلا رہا ہے ایسے میں پی ٹی آءی کے دیرینہ رہنما انجینئر افتخار چوہدری جو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہیں انہوں نے اپنے ساتھیوں کا اجلاس بلا کر شیخ رشید اور چودھری عدنان کی مکمل اور بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا.

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ٹکٹ کے متعدد امیدوار تھے اور ٹکٹ کسی اور ایک کو ملنا تھا میں نے باوقار انداز سے ٹکٹ مانگا جو مجھے نہیں ملا اس سے دلبرداداشتہ ہونے کی بجاءے میں اللہ کے کرم سے پہلے سے زیادہ کوشش کر کے امیدواروں کو جتواءوں گا. اس وقت صورت حال بڑی حیران کن ہو گءی کہ میں چودھری عدنان امیدوار صوبائی اسمبلی کو چیلینج کرتا ہوں کہ وہ اپنے اور میرے ہوم اسٹیشن کا مقابلہ کر لیں انشاءاللہ میں ایءر پورٹ سوساءٹی کے غیور ساتھیوں اور معزز اراکین کی حمایت کے زور پر آپ سے زیادہ ووٹ لے کر دونوں امیدواروں کو جتواءوں گا. امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 11 چودھری عدنان نے اپنے خطاب میں انجینئر افتخار چودھری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں میں ہمیشہ دل و جاں سے قدر کروں گا. اور جیت کر عمران خان کےی سوچ کو عملی جامہ پہناءوں گا.

معروف سوشل میڈیا ایجتیویسٹ جیدی جدون نے کہا مجھے دلی خوشی ہوءی ہے کہ آج دو حقیقی لیڈر اکٹھے ہوءے ہیں تقریب سے ظہیر اللہ. مہمند نے خطاب کرتے ہوءے کہا کہ ہم انجینئر افتخار کے شانہ بشانہ عمران خان کے کارکن ہیں یو سی چیرمین پی ٹی آءی جہانگیر قریشی نے کہا ہم انجینئر افتخار چوہدری کی ٹیم کا حصہ ہیں اور جو کچھ انہوں نے کہا اس پر پہرہ دیں گے. عمران باجوہ جو جوڈیشنل کالونی کی نماءیبدگی کی انہوں نے کہا یہ ٹکٹ انجنیئر افتخار چوہدری کا حق تھا لیکن یہ ان کا بڑا پن ہے آج انہوں نے بیسیوں لیڈران میں امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری عدنان کو بلا کر مبارک باد اور حمایت کا مکمل اعلان کیا ہے گلبہار کالونی کے راہنما راجہ طاہر کیانی نے بھی مجلس کی مکمل ھماءیت کی. . انور قریشی نے کہا اس وقت ہوش سے کام. لینا ہے. نوجوانوں کے قاءید نوید افتخار نے اپنی تقریر میں کہا یہ بات بڑے جگرے کی ہوتی ہے کہ بارہ سالہ محنت کو نظر انداز کیے جانے کے باوجود میرے والد پارٹی کے ساتھ سیسہ للاءی ہوءی دیوار بنے کھڑے ہیں. نوجوان راہنما سکندر ستی نے کہا حق چھین کر لیا جاتا ہے. انجینئر صاحب حکم دیں ہم سینکڑوں لوگ بنی گالہ پہنچ جاتے لیکن انہوں نے ہمیشہ پارٹی کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہونے کی تلقین کی.ملک فحران نے اپنے پرجوش خطاب میں کہا کہ ٹکٹیں بک رہی ہیں اور نظریاتی کارکن رل گءے ہیں. 502 میں دو گھنٹے سے جاری رہنے والی تقریب کے منتظمین میں اکرام جدون نوید افتخار شامل تھےراجی ننرءز کیانی ضیافت راجہ عبدالرشید اورابور قریشی راجہ ضیافت ملک فیصل طاہر خلیل اور نامور علاقہ جن میں سراج سواتی کامران خان اور عمایدین علاقہ شریک ہوءے .