راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے گزشتہ روز بھوربن میں پی ٹی آئی کے سینئر راہنما سردار سلیم کی والدہ کے جنازے میں شرکت کی۔
انہوں نے سردار برادران سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔انجینئر افتخار چودھری نے اس موقع پر کہا کہ سردار سلیم کا دکھ ہمارا اپنا دکھ ہے ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحومہ کو جنت کے اعلی مقام میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔