اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں خبریں ایڈیٹر امتنان شاہد کو سی پی این ای کا سینئر وائیس پریذیڈنٹ منتحب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا خبرین اپنی اشاعت کے پہلے روز ہی سے ظلم جبر اور فحاشی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار ادا کرتا رہا ہے۔ انجینئر افتخار چودھری نے فون پر چیف ایڈیٹر خبریں جناب ضیاء شاہد اور امتنان شاہد کو مبارک دی ہے۔
انجینئر افتخار چودھری نے مزید کہا میرے لئے انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ میں اس ادارے سے گزشتہ دو عشروں سے زائد سے بحثیت رپورٹر اور کالم نویس وابستہ ہوں۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی جناب امتنان شاہد کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتی ہے۔اس موقع پر انہوں نے اس نئی ذمہ داری پر پورے اترنے کی دعا بھی کی۔