انجینئر افتخار چوہدری کو پاکستان تحریک انصاف سینٹرل کا ڈپٹی انفرمیشن سیکرٹری اور ڈپٹی پریس سیکرٹری بننے پر مبارکباد
Posted on March 17, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: انجینئر افتخار چوہدری کوپاکستان تحریک انصاف سینٹرل کا ڈپٹی انفرمیشن سیکرٹری اور ڈپٹی پریس سیکرٹری بننے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں، انجینئر افتخار چوہدری کا تحریک انصاف کا سینٹرل ڈپٹی انفرمیشن سیکرٹری بنانا خوش آئین بات ہے کیونکہ چوہدی صاحب کو جب بھی پارٹی کی طرف سے کو ذمہ داری دی گئی ہے چوہدری صاحب نے اپنا فرض سمجھ کر نبھانے کی پوری کوشش کرتے ہیں ، چوہدی صاحب پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی پہچان ہیں کیونکہ سعودی عرب میں ہر پاکستانی کی اِن تک رسائی ہے۔
اس لیے کہ چوہدی صاحب کے گھر کے دروازے ہمیشہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے لیے کھلے ہیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف میڈل ایسٹ کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے انجینئر افتخار چوہدری سے پاکستان کی موجودہ صورتحال پربھی گفتگو کی اور خاص کر تھر کے متاثرین کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان ، خواتین اور بچے جس طرح ایک ایک روپیہ جمع کر رہے ہیں اپنے پاکستانی تھر کے متاثرین بہن بھائیوں اور بچوں کے لئے دن رات ایک کر کے کام کر رہے ہیں اس کی مثال پاکستان میں اس سے پہلے نہیں ملتی اور انشااللہ پاکستان تحریک انصاف ہر مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com