اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے اپنی رہائیش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ناکام ہو گئی ہے۔ کراچی میں پی آئی ملازمین پر وحشیانہ تشدد اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے ثابت ہوتا ہے کہ نون کی حکومت لاٹھی گولی کے ذریعے باقیماندہ مدت پورا کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں لیکن حکمران اپنی بد اعمالیوں اور کرپشن کے ذریعے یہ فائدہ عوام تک نہیں پہنچا رہے۔انہوں نے کہا جنرل مشرف کی جیپ میں بیٹھ کر ہونٹے لینے سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی گئی ہے۔٦ فروری کو لوگ اسلام آباد میں بھرپور مظاہرہ کریں گے۔
انجینئر افتخار چودھری نے کہا پی ٹی آئی آج بھی راولپنڈی اسلام آباد کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔منظم دھاندلیوں کے ذریعے بلدیاتی الیکشن چرائے گئے۔