اسلام آباد : عمران خان کی تاریخی جد وجہد پر عربی میں کتاب لکھی جائے گی۔معروف سعودی صحافی زاہر سکندر اور پاکستان کے معروف کالم نگار اور پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری ان کی معاونت کریں گے۔عمران خان انٹر نیشل لیڈر ہیں خالد المعینا جدہ (خصوصی رپورٹ)
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری جو ان دنوں سعودی عرب کے نجی دورے پر ہیں انہوں نے آج معروف صحافی خالد المعینا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔دوران ملاقات خالد المعینا نے پی ٹی آئی کی تاریخی جدوجہد پر عمران خان اور انہیں مبارک باد دی۔
یاد رہے خالد المعینا عرب نیوز کے ایڈیٹر رہ چکے ہیں مشرق وسطی میں میڈیا پرسینلیٹی گردانے جاتے ہیں۔خالد المعینا نے کہا عمران خان جو ان کے ذاتی دوست ہیں انہوں نے ایک انقلابی جد وجہد کے ذریعے اقتتدار حاصل کیا ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ اپنے دور اقتتدار میں وہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کشمیریوں کی جد وجہد انسانی بنیادوں پر ہو رہی ہے اور وہاں انسانی حقوق کی پامالی کا کیس دنیا کے سامنے رکھا جائے۔خالد المعینا نے مزید کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور وہاں کے میڈیا پرسنز کے ساتھ مل کر پاکستان کے لئے کوشش کریں گے۔
انجینئر افتخار چودھری نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے روشن خیالات کی وجہ سے نہ صرف عربوں میں تعلیمی میدان میں تبدیلی لائی ہے بلکہ ہم عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بھی رہنمائی کی ہے۔
ملاقات میں سعودی فلم انڈسٹری کی معروف خاتون جو میڈیا پرسنیلٹی بھی ہیں سمیرہ عزیز بھی موجود تھیں پاکستانی کمیونٹی جدہ کے معروف دانشور ملک محی الدین بھی شریک گفتگو تھے۔
بع ازیں زہار سکندر اور سمیرہ عزیز سے ایک الگ ملاقات میں طے ہوا کہ زاہر سکندر عمران خان پر عربی میں لکھی جانے والی کتاب میں ان کی معاونت انجینئر افتخار چودھری بھی کریں گے جو عربی پر عبور رکھتے ہیں۔ ملاقات ٹی وی بلڈنگ میں خالد المعینا کے دفتر میں ہوئی۔