انجینئر ظہور احمد چوہان کو گیپکو کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا گیا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) انجینئر ظہور احمد چوہان کو گیپکو کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا گیا۔ گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹر کے اہم اجلاس میں میاں منیر احمد کی جگہ چیف انجینئر کسٹمر سروسز ظہور احمد چوہان کو گیپکو کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا ہے۔

ظہور احمد چوہان کا شمار واپڈا کے محنتی اور قابل افسران میں ہوتا ہے جو اس سے قبل سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ ،سیالکوٹ جیسے ملک کے بڑے شہروں میں اہم عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

سنیئر وائس پریذیڈنٹ میڈیا اینڈ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن وزیرآباد محمود احمد خان لودھی نے ظہور احمد چوہان کو بطور چیف ایگزیکٹو گیپکو تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔