ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی بیٹسمین سریش رائنا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے دورہ بنگلہ دیش نا صرف میرے لئے بلکہ تمام کھلاڑیوں کیلئے اچھا موقع ہے۔
واضح رہے کہ انہیں دورہ بنگلہ دیش کیلئے بھارتی ٹیم کا قائم مقام کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز ہماری نوجوان ٹیم کیلئے آسان نہیں ہو گی تاہم کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا سنہری موقع ہے اگر تمام کھلاڑی اعتماد کے ساتھ کھیلے تو جیت ہماری ہو گی۔