انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چوتھے ون ڈے میں شکست دیدی
Posted on January 25, 2014 By Majid Khan کھیل
England
پرتھ (جیوڈیسک) انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چوتھے ون ڈے میں 57 رنز سے شکست دے دی۔ چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلش ٹیم کی جانب سے کپتان Alastair Cook اور Ian Bell نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ Jos Buttler نے ٹوٹل میں 71 رنز جوڑے۔ Ben Stokes نے 70 رنز اسکور کیے۔
کینگزوز کی طرف سے James Faulkner نے چار کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین ٹیم 47 اعشاریہ 4 اوورز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com