آسٹریلیا (جیوڈیسک) کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ آج تیسرے روز پہلی نامکمل اننگزباون رنزدو کھلاڑی آٹ پردوبارہ شروع کرے گا۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگزسات وکٹ پرپانچ سوستائیس رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز تین سو تین رنز تین کھلاڑی آٹ سے شروع کی اور سات وکٹوں پر پانچ سو ستائیس رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی۔
آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ایک سو ستاسی رنز بنا کر اسٹیورٹ براڈ کی گیند پربولڈ ہوئے۔ اسٹیون اسمتھ نواسی رنز بناکر سوان کا شکار ہوئے۔ مچل اسٹارک چھیاسٹھ اور بریڈ ہیڈن پینسٹھ رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے گریم سوان نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ رہا۔ جوروٹ آٹھ اورٹم بریسنن ایک رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ دوسرے روز کھیل کے اختتام پرانگلش کپتان ایلسٹر کک چھتیس اور جوناتھن ٹراٹ دو رنز پر کھیل رہے تھے۔