ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) میریکانا فٹ بال سٹیڈیم کے فٹنس ٹیسٹ فیل ہونے کے باعث انگلینڈ اور برازیل کے درمیان ہونے والا میچ خطرے میں پڑ گیا۔ برازیل کے شہرریو ڈی جنیرو میں میریکانا فٹ بال سٹیڈیم کی فٹنس کے خلاف مقامی عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کی تعمیر معیار کے مطابق نہیں جس کے باعث شائقین اور کھلاڑی غیر محفوظ ہیں۔عدالت کے اس فیصلے کے بعد یہاں ہونیوالا انگلینڈ اور برازیل کے درمیان دوستانا میچ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔