برمنگھم (جیوڈیسک) انگلینڈ کے باریش کرکٹر معین علی کو برمنگھم ایئرپورٹ پر روک لیا گیا کھلاڑی نے اپنے ساتھ کئے جانے والے امتیازی سلوک کا غصہ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نکالا۔
انگلینڈ کے مایہ ناز کرکٹر معین علی بھی مغرب کی تنگ نظری کا نشانہ بن گئے۔ کھلاڑی کو انگلش نیشنل ہونے کے باوجود صرف داڑھی کی وجہ سے برمنگھم ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ انہیں 40 منٹ تک پوچھ گچھ کرنے کے بعد جانے کی اجازت ملی۔
اپنے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کا غصہ معین علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نکالا ۔ کرکٹر نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ٹیم کیساتھ سفر کرتے وقت کبھی کسی نے نہیں روکا۔
لیکن اکیلا سفر کیلئے نکلا تو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ۔ انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔