پرتھ (جیوڈیسک) انگلش کرکٹر جونی بئیرسٹو تنازع میں الجھ گئے۔ جونی بئیرسٹو نے مبینہ طور پر آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بین کروفٹ کو بار میں ٹکر ماری۔
واقعہ ایک ماہ قبل مغربی آسٹریلیا کے دارالحکومت پرتھ میں پیش آیا جہاں مہمان ٹیم وارم اپ میچ کے لیے موجود تھی۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین سے پوچھ گچھ کی ہے۔ اس سلسلے میں ٹیم منیجمنٹ اور دیگر کھلاڑیوں سے برسبین ٹیسٹ کے اختتام پر انکوائری کی جائے گی۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کے سٹار آل راؤنڈر بین سٹوکس برسٹل میں غل غپاڑہ کرنے کی وجہ سے پہلے ہی معطل ہیں۔