برطانیہ میں ہیلی کا پٹر گرکر تباہ ، 4 افراد ہلاک

Helicopter

Helicopter

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نجی ہیلی کاپٹر کوحادثہ انگلینڈ کی جنوب مشرقی کاونٹی کینٹ کے علاقے جلنگ ہیم میں پیش آیا۔

جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے، عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ حادثے کے وقت علاقے میں شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔