ناٹنگھم (جیوڈیسک) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے ٹرینٹ برج میں شروع ہورہا ہے۔ مہمان ٹیم 55 برس بعد حریف سے پانچ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی،آخری مرتبہ اتنی تعداد میں کھیلی گئی۔
سیریز کے ہر میچ میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا، یہاں آخری سیریز میں دھونی الیون نے 0-4 سے وائٹ واش کی رسوائی سہی، تاہم اس بار انگلش ٹیم کے حالیہ خراب ریکارڈ اور کپتان الیسٹر کک کے دباؤ میں ہونے سے اپنی فتح کا امکان زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔
بیٹسمین ویرات کوہلی نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ کک دباؤ کا شکار اور اپنی دفاعی حکمت عملی پر کاربند رہیں، اس سے ہماری فتح کا امکان بڑھ جائے گا۔
دوسری جانب انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے کہا کہ زیادہ انحصار ہماری بولنگ پر ہو گا، اگر ہم نے ہر اننگز میں انھیں سنچریاں بنانے کا موقع دیا تو پھر سنبھل نہیں پائیں گے۔