انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہو گا

Mahendra Singh Dhoni

Mahendra Singh Dhoni

لارڈز (جیوڈیسک) دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا، دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پر عزم لارڈز میں ہونیوالا سیریز کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا انگلش کپتان الیسٹر کُک دوسرا میچ جیت کر ایک صفر کی برتری کے لیے پر عزم ہیں کُک نے پہلے میچ میں ٹیم کی کارکردگی پر تسلی کا اطمینان ظاہر کیا۔

دوسری جانب بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم مکمل فارم میں ہے اور انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر زیر کرنے کے لیے بے تاب ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 108 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں انگلینڈ نے 40 میں کامیابی کا اعزاز حاصل کیا تو بیس میں بھارت کو فتح ملی جبکہ 48 میچز ڈرا رہے۔